ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: سرکاری اسکولوں کے  ایس ایس ایل سی ٹاپرس کے لئے حکومت کی طرف سے لیپ ٹاپ۔ شمالی کینرا میں 33طلبہ  ہونگےانعا م  کے حقدار

کاروار: سرکاری اسکولوں کے  ایس ایس ایل سی ٹاپرس کے لئے حکومت کی طرف سے لیپ ٹاپ۔ شمالی کینرا میں 33طلبہ  ہونگےانعا م  کے حقدار

Sat, 10 Oct 2020 13:08:23    S.O. News Service

کاروار،10؍اکتوبر (ایس او نیوز) سال 2020کے ایس ایس ایل سی امتحان میں ٹاپرس کا درجہ پانے والے طلبہ کو ریاستی حکومت کی طرف سے لیپ ٹاپ  انعام دینے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اس اسکیم کے تحت ہر تعلیمی ضلع میں  سب سے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے زیادہ سے زیادہ 3طلبہ اور تعلقہ سطح پر ٹاپ کرنے والے ( ضلع سطح کے انعام پانے والے طلبہ کو چھوڑ کر ) 3طلبہ کو لیپ  ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ جس کمپنی کو لیپ ٹا پس فراہم کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی اس نے تمام 34تعلیمی اضلاع کے ڈی ڈی پی  آئی دفتروں کو یہ لیپ  ٹاپس روانہ کردئے ہیں۔کرناٹکا سیکنڈری اکزامنیشن بورڈ  ڈائرکٹر وی سومنگلا نے طلبہ کو لیپ ٹاپ تقسیم کرنے سے قبل کچھ ضروری شرائط پوری کرنے کے  لئے ہدایت جاری کی ہیں۔ان ہدایات کے مطابق 8اکتوبر تک متعلقہ انتظامیہ ڈی ڈی پی آئی کو تمام بلاک ایجوکیشن آفیسرس کی میٹنگ طلب کرکے اہل امیدواروں کی فہرست  کا جائزہ لینا ہوگا۔ 12اکتوبر  تک بی ای او کو لازمی طور پراپنے زون کے تمام سرکاری اسکولوں کے  ہیڈماسٹروں کی میٹنگ منعقد کرنا اور اہل طلبہ کی فہرست کا جائزہ لینا ہوگا۔یہ مرحلے پورے کرنے کے بعد 15اکتوبر کے اندر اہل طلبہ کو لیپ  ٹاپس تقسیم کیے جائیں گے۔

ضلع شمالی کینرا کے جملہ 11تعلقہ جات  کو 2تعلیمی اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے۔چونکہ ہر تعلقہ کے لئے سب سے نمایاں کامیابی درج کرنے والے تین طلبہ کو لیپ  ٹاپ دئے جائیں گے ، اس لئے مجموعی طور پر ضلع شمالی کینرا میں سرکاری اسکولوں سے امتحانات دینے والے  والے  33طلبہ لیپ ٹاپ پانےکے حقدار ہونگے ۔

پتہ چلا ہےکہ بھٹکل تعلقہ میں جن تین اسٹوڈینٹس کو لیپ ٹاپ دئے جائیں گے، اُن میں بیلکے کے کیرتینا ایم نائک، ترن مکّی کے ششانک اے نائک اور تیرن مکی کے ہی  موہن ایم نائک شامل ہیں۔


Share: